ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ضمانت دینے کی نئی منصوبہ بندی کو حکومت نے ختم کیا

ضمانت دینے کی نئی منصوبہ بندی کو حکومت نے ختم کیا

Sun, 01 Jan 2017 20:46:49    S.O. News Service

نئی دہلی، یکم جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)حکومت نے ضمانت فراہم کرنے سے متعلق نیا قانون بنانے کی منصوبہ بندی کو ختم کر دیا ہے جس میں ضمانت کی شرائط واضح کی گئی تھی۔حکومت کو اب لگتا ہے کہ سی آر پی سی میں ترمیم سے راحت حاصل کرنے سے متعلق بھاری بھرکم طریقہ کار سے نجات مل جائے گی۔حکومت نے تقریبا ایک سال پہلے اس موضوع پر نیا قانون بنانے کی منصوبہ بندی پر غورکیا تھا۔گزشتہ سال ستمبرمیں سابق وزیر قانون ڈی وی سدانند گوڑا نے سابق لاء سکریٹری پی کے ملہوترا سے کہا تھا کہ وہ لاء کمیشن سے ضمانت سے متعلق قانون پر رخ کے بارے میں سفارش کرنے کو کہے تاکہ اس تصور کو دور کیا جا سکے کہ موجودہ نظام ملزم کی مالی فلاح وبہبودسے مکمل طور پرجڑاہوا ہے۔گوڑا نے ضمانت سے متعلق علیحدہ قانون کے قابل عمل ہونے پر غور کرنے کی ضرورت بتائی تھی جو ضمانت کے نظام میں اہم تبدیلی کے تحت تھا۔وزیر نے کہا تھا کہ ضمانت کو حق کے موضوع کی شکل میں پیش کیاجاناچاہیے اور اس سے تبھی انکار کیا جائے جب اس بات کا اندیشہ ہو کہ ضمانت پر باہر آنے پر ملزم ثبوت کے ساتھ چھیڑچھاڑ کر سکتا ہے، گواہ کو متاثر کر سکتا ہے یا اور جرم کر سکتا ہے۔
 


Share: